سرینگر میں شہری اور پولیس اہلکار کے مابین ہاتھا پائی، ٹریفک پولیس نے جانچ کا حکم دیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو ایک شہری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے واقعے کی ایک ویڈیو میں ایک شہری اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈرائیور کو بھیڑ سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کو مین روڈ سے ہٹانے کو کہا گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ٹریفک سٹی سرینگر نے کہا، “واقعہ جس میں ایک ڈرائیور کو بھیڑ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کو مین روڈ سے ہٹانے کیلئے کہا گیا، جس کے نتیجے میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی”۔
اُنہوں نے کہا، “حقائق کا پتہ لگانے کیلئے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ قصوروار پائے جانے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی”۔