جموں سرینگر شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک آمد ورفت بحال

محمد تسکین

رام بن//وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ رات سے بانہال اور رام بن سیکٹر میں جاری وقفے وقفے کی بارشوں کے دوران شاہراہ کئی مقامات پر پتھروں اور پسیوں کے گر آنے کیوجہ سے کم از کم سات گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کی گئی ہے اور دو ہزار کے قریب درماندہ ٹرکوں کو وادی کشمیر کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ ابھی تک جموں اور سرینگر سے تازہ ٹریفک کو بحال نہیں کیا گیا ہے۔
شاہراہ صبح پانچ بجے سے بانہال کے شالگڑی ، شیر بی بی اور رام بن کے کیفٹیریا موڑ اور مہاڑ کے مقام پر پتھروں اور پسیوں کے گرنے کیوجہ سے بند ہوگئی تھی۔