جموں سرینگر شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک آمد ورفت بحال

File Photo

سری نگر//جموں سرینگر قومی شاہراہ چند گھنٹے بند رہنے کے بعدگاڑیوں کی ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شاہراہ پر آج دوپہر سمرولی کے مقام پر پسی گرآئی، جس کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔
زرائع نے بتایا کہ پسی گرآنے کے فوراً بعد بحالی کاکام شروع کر دیا گیا تھا جو جزوی طور بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ داول پل، ادھم پور کے قریب چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
اُنہوں نے مزید بتایا،”یک طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے”۔