گاندربل سڑک حادثہ میں ایک جاں بحق، 3 دیگر زخمی

سری نگر// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن بنی باغ علاقے میں جمعہ کو پیش آئے ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سوفٹ کار JK16-6685آلٹو کار زیر نمبر JK16A-5488سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑیوں میں سوار چاروں افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایس ڈی ایچ کنگن لے جایا گیا۔
زخمیوں کی شناخت مولوی قیصر احمد وانی اور سراج الدین میر، دونوں فرو گنڈ کے رہنے والے، طارق احمد راتھر ساکنہ تلمولہ گاندربل اور محمد شفیع شیخ سلورہ گاندربل اس حادثے میں زخمی ہوئے۔
تاہم، زخمیوں میں سے ایک مولوی قیصر احمد وانی کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا، اہلکار نے کہا کہ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔