عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چرار شریف کے روپوان علاقے میں جمعرات کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ روپوان علاقے میں ایک گاڑی کا ڈرائیور اپنی کار پر سے کنٹرول کھو بیٹھا ۔جس کے بعد گاڑی لڑھک کر کھائی میں جا گری۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت عبدالکبیر حجام ساکنہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔