حضرت بل میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش میاں بیوی گرفتار:پولیس

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے حضرت بل علاقے میں منشیات کی تجارت میں ملوث ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “آج حضرتبل میں معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس تھانہ نگین کی پولیس پارٹی کی طرف سے ایک ہونڈا سٹی کار، زیر نمبر DL3CBE-0440کو روکا گیا اور دونوں کی چیکنگ کے دوران شوہر کے قبضے سے 420گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ گاڑی میں سوار جاوید احمد وانی راجو اور اس کی اہلیہ لالی جان سکنہ گاسو حضرت بل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے”۔
ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے ایک ایف آئی آر 136/2022 پولیس تھانہ نگین میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار جوڑا (راجو اور لالی) علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت کے لیے بدنام ہیں۔
واضح رہےکہ خاتون کا بھائی پہلے ہی گاسو اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کے الزام میں PSA کی حراست میں ہے۔