لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا مشرقی لداخ میں دورہ حقیقی کنٹرول لائن

سری نگر// فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے مشرقی لداخ سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بتادیں کہ موصوف لیفٹیننٹ جنرل لداخ یونین ٹریٹری کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے جمعرات کو مشرقی لداخ کے لوکنگ سیکٹر میں ایل اے سی کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ موصوف کمانڈر نے وہاں جدید ہتھیاروں اور ساز و سامان کا بھی جائزہ لیا۔