پلوامہ میں غیر مقامی مزدور کی لاش بر آمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص تلباغ پامپور میں اپنے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ جس کی شناخت فیصل ولد سجاد احمد ساکن رائے پور روڈ گاوں قاسم پور، یو پی کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ضروری طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے لاش کو ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔