کپواڑہ: آتشزدگی کے واقع میں غیر مقامی شہری جاں بحق، کمپلیکس خاکستر

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے باترگام علاقے میں ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک ہوٹل میں گزشتہ شب بھڑک اٹھی زبردست آگ کے نتیجے میں ایک غیر مقامی شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک شاپنگ کمپلیکس جس میں کئی دکانیں اور ایک ہوٹل شامل ہے، میں پیر اور منگل کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اُنہوں نے بتایا، “اس واقعے میں، اتر پردیش کا ایک درزی، کمپلیکس کے اندر پھنس گیا اور جب تک آگ پر قابو پایا جاتا وہ جھلس کر ہلاک ہو گیا”۔
متوفی کی شناخت اترپردیش کے رہائشی فیروز احمد کے طور سے ہوئی ہے۔
واقعے میں غیر مقامی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک ٹیم پہلے ہی اس واقعے سے متعلق ضروری تفصیلات جمع کرنے کیلئے موقع پر پہنچ چکی ہے۔