راجوری// جموں و کشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ ضلع راجوری میں بدھ کے روز ڈرون گرانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں وہ کسی پرانے واقعے کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس خبر کو ضلع راجوری سے جوڑنے والے افواہ بازوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
جموں وکشمیر پولیس راجوری نے ‘ایکس’ پر پوسٹ میں کہا، ‘سوشل میڈیا پر ضلع راجوری میں ڈورن گرانے کی خبریں، تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں’۔
پوسٹ میں کہا گیا، ‘یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ضلع میں آج ایسا کوئی واقعہ جیسا کہ نیوز، تصاویر میں دکھایا جا رہا ہے، پیش نہیں آیا اور اس نیوز کا ضلع راجوری سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ جو تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں وہ کسی پرانے واقعے کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجوری کے ساتھ ایسی نیوز جوڑنے والے افواہ بازوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔