یو این آئی
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور جڈی بل اسمبلی سیٹ کے کامیاب امیدوار تنویر صادق کا کہنا ہے جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے عمر عبداللہ سے کوئی بہتر لیڈر نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدے لوگوں سے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نیشنل کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر نوائے صبح کے باہر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہم لوگوں کے بہت شکر گذار ہیں اور ہم نے جو لوگوں سے وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا‘۔عمر عبداللہ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر کو ایک مستحکم اور متحرک حکومت کی ضرورت ہے جس کے لئے ایک متحرک لیڈر ہونا چاہئے مجھے نہیں لگتا ہے کہ عمر صاحب سے بہتر کوئی لیڈر ہوسکتا ہے‘۔
تنویر صادق نے کہا کہ آج یہاں قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہے جس میں لیڈر کو منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگوں نے احساسات ہیں ہم ان پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کی حکومت ہے اور لوگوں کے لئے ہی ہے۔