مطلع ابرآلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری،گلمرگ سرد ترین مقام

File Photo: Mubashir Khan

سری نگر//جموں وکشمیر میں گزشتہ روز ہوئی بارشوں کے بعد آج اور کل موسم بنیادی طور پر خشک رہنے اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر اور قاضی گنڈ سمیت وادی بھر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سنٹی گریڈ کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 1.9ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں پچھلی رات 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات گلمرگ میں منفی 7.0 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.3 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
کپوارہ قصبے میں، انہوں نے کہا، پارہ میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور پچھلی رات منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.1 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہاکہ بانہال میں 4.0، بٹوت میں2.0 ، کٹرہ میں 8.8 اور بھدرواہ میں 0.2 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 11.4 اور منفی 10.0 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔