سری نگر//خشک موسم کے درمیان، وادی کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، تاہم اسی دوران زیادہ تر مقامات پر جمعہ کو بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے آج کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے لیے سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے تقریباً 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔ گزشتہ اتوار کو سری نگر میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت دیکھا گیا جو اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات تھی۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں پچھلی رات کو منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور یہ جنوبی کشمیر کے تفریحی مقام کے لیے معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
کوکرناگ میں گزشتہ رات 0.2 ڈگری سلسیس کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سلسیس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.7 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں، پارہ منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے مقام کے لیے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 0.8 ڈگری سلسیس زیادہ تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6، بٹوت میں 4.5، کٹرہ میں 9.4، اور بھدرواہ میں 4.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں، لیہہ میں منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ، کارگل میں منفی 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور دراس میں پارہ منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے 10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔