پونچھ حملہ: این آئی اے ٹیم کا علاقے کا دورہ، مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

بفلیاز// نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کی ٹیم نے پونچھ کے دھیرہ کی گلی بفلیاز علاقے کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ روز مشتبہ ملی ٹینٹوں کے حملے میں فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رینک کے افسر کی قیادت میں جائے وقوعہ کے دورے پر پہنچی ہے۔
این آئی اے نے از خود معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ٹیم کو جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ ایجنسی نے علاقے کے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے کچھ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے دھیرہ کی گلی سے حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کے راجوری ضلع میں دھیرہ کی گلی کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی اہلکار تلاشی مہم چلا رہے ہیں، جہاں کل بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔