کوکرناگ انکاونٹر کی تحقیقات این آئی اے کو سونپی گئی

File Photo

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ علاقے میں ستمبر کے مہینے میں ہوئے ایک خونین تصادم کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے۔
معلوم ہواہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کوکر ناگ انکاونٹر کی تحقیقات شروع کی ہے۔
این آئی اے نے یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ۔
واضح رہے کہ 13ستمبر کو گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں تین اعلیٰ فوجی آفیسران سی او (کرنل)من پریت سنگھ ، میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایو بٹ جاں بحق ہوئے تھے۔