کشمیر اور کٹھوعہ میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

File Photo

 

سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) وادی کشمیر اور کٹھوعہ ضلع میں کئی مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔

 

سرکاری زرائع نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کی ٹیم نے بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، بانڈی پورہ، پلوامہ، سوپور، سری نگر اور کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔

 

تاہم انہوں نے ان کیسز کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں جن کے متعلق چھاپے مارے جا رہے ہیں۔