عسکری فنڈنگ معاملہ:این آئی اے کے جموں، ڈوڈہ میں چھاپے

File Photo

جموں// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیموں نے یومِ آزادی سے قبل عسکری فنڈنگ معاملے کے سلسلے میں آج صبح جموں اور کشمیر کے جموں اور ڈوڈہ ضلع میں کئی مقامات پر متعدد چھاپے مارے۔
تفصیلات کے مطابق، پیر کی صبح این آئی اے نے جموں اور ڈوڈہ ضلع میں کئی جگہوں پر چھاپے مارکاروائےاں شروع کیں ۔ بتا دیں کہ یہ کیس جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مدد کے متعلق ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے چھاپے والے مقامات کو گھیرے میں لے لیا ہے، تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
وہیں تمام مقامات پر تلاشی کاروائیاں اور پوچھ تاچھ کا عمل بھی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔