عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس میں منگل کو کشمیر میں کئی مقامات اور جموں میں چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے وادی کشمیر کے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں مارے گئے ہیں۔
چھاپوں کے دوران این آئی اے کے اہلکاروں کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔
آخری اطلاعات ملنے تک چھاپے ماری کا سلسلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔