عظمیٰ ویب ڈیسک
اونتی پورہ// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو یو اے پی اے کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ میں ایک رہائشی مکان کو قرق کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ گھر خورشید احمد بھٹ سکنہ چرسو گاؤں اور ان کے پانچ بھائیوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کے حکم سے مکان کو یو اے پی اے کی دفعات کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔