جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک 2 روز تک بند رہنے کے بعد بحال

محمد تسکین

بانہال// خراب موسمی صورتحال کے درمیان متعدد مقامات پر پسیاں، پتھر گرنے کی وجہ سے بند جموں سرینگر قومی شاہراہ کو 2 روز بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دو روز تک بند رہنے کے بعد آج صبح جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کی طرف یکطرفہ طور پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اودھم پور اور نگروٹہ سے پہلے مسافر بردار ٹریفک کو چھوڑا گیا ہے اور بعد میں مال بردار گاڑیوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ رام بن۔بانہال سیکٹر میں گزشتہ دنوں ہوئی تباہ کن بارشوں سے شاہراہ آدھ درجن سے زائد مقامات پر یکطرفہ ہے کیونکہ پسیاں گرنے سے کی وجہ سے شاہراہ کے کافی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔