مٹی کے تودے، پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت بند

File Photo

محمد تسکین

رام بن//رام بن بانہال سیکٹر میں مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رام بن بانہال سیکٹر میں صبح سے تازہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران شاہراہ کے کئی مقامات پر پتھر اور ملبہ گر آیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ پتھر اور مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر بحالی کے کام میں تاخیر ہو سکتی ہے تاہم ملبہ اور پتھر ہٹانے کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
ٹریفک حکام نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔