جموں و کشمیر کی اگلی حکومت اتحاد ہی بنائے گا: طارق قرہ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرطارق قرہ کا کہنا ہے کہ الائنس کے حق میں ووٹ ملا ہے اور الائنس ہی جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جو بی جے پی کے خلاف غم و غصہ تھا اس کا جواب دیا گیا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ’لوگوں کو جو بی جے پی کے خلاف غم و غصہ تھا انہوں نے اس کا جواب دے دیا‘۔ان کا کہنا کہا،’ٹرنڈز کے مطابق الائنس کو ووٹ ملا ہے تو الائنس ہی سرکار بنائے گی‘۔
الائنس کے اپنے بل بوتے پر سرکار بنانے کے متعلق پوچھے جانے پر قرہ نے کہا،’اس کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں ایک مضبوط سرکار بنانی ہے کیونکہ آگے ہمیں جو ٹارگیٹ حاصل کرنے ہیں اس کے لئے ایک مستحکم سرکار کا ہونا ضروری ہے‘۔ہریانہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ نتائج آنے کے بعد ہی اس پر کوئی بات کی جا سکتی ہے۔