پلوامہ جھڑپ میں مقامی لشکر جنگجو ہلاک، آپریشن ختم: پولیس

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اری ہل علاقے میں جمعرات کی رات سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ میں لشکر طیبہ سے منسلک ایک مقامی جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ لشکر طیبہ کا ایک مقامی عسکریت پسند کفایت ایوب علی ولد محمد ایوب علی ساکنہ پنجورہ شوپیاں جھڑپ میں مارا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک پستول، دو دستی بم، دو میگزین اور پانچ راوند برآمد ہوئے۔
افسر نے مزید کہا کہ وہ رواں سال 04 اکتوبر کو عسکری تنظیم لشکر طیبہ میں شامل ہوا تھا۔
جمعرات کی دیر شام پلوامہ کے اریہل علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی تھی، جس دوران فائرنگ کے مختصر تبادلے میں جنگجو مارا گیا۔جمعہ کی صبح مکمل تلاشی کے بعد پولیس نے آپریشن کو کالعدم قرار دے دیا۔