نہرو نے الحاق کے بعد بھی غلطیاں کیں: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

File Photo

یو این آئی

جموں// وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز کہاکہ مہاتما گاندھی ملک کی تقسیم کے خلاف تھے۔
انہوں نے کہاکہ علی محمد جناح اور نہرو سمیت چند لوگوں کی خواہش تھی کہ ملک تقسیم ہو ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہرو نے الحاق کے بعد بھی غلطیاں کیں، یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ، اور ایک غلطی کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ لیجانا ۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے جموں یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی، ملک کے دانشور اور فوج تقسیم ہند کے خلاف تھے ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ اس وقت مسلم دانشوروں نے بھی اس کی مخالفت کی لیکن علی محمد جناح ، نہرو اور چند لوگوں کی خواہش تھی کہ ملک تقسیم ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نہرو چاہتے تھے کہ مہاراجہ کے بجائے شیخ محمد عبداللہ کو لیڈر بنایا جائے اور یہ کہ شیخ محمد عبداللہ کو جب اقتدار ملا تو اس نے نہرو کو نظر انداز کرنا شروع کردیا۔
مرکزی وزیر کے مطابق کشمیر کے الحاق پر سردار پٹیل کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔
ان کے مطابق نہرو نے الحاق کے بعد بھی غلطیاں کیں، یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو آج پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہوتا۔
جتیندر سنگھ کے مطابق ایک اور غلطی کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ لے جانا تھا۔
دفعہ 370کی منسوخی کے بارے میں وزیر نے کہاکہ کانگریس نے اس قانون کو جموں وکشمیر میں نافذ کیا اور بی جے پی نے اس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا۔