ترکی اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار کے قریب

یو این آئی

انقرہ/ دمشق//ترکی اور شام میں پیر کے روز ہوئے زلزلے کے بعد ہلاکتوں کے تعداد آٹھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد 23 ملین یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
ترکی کے نائب صدر فواد اوکتے نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور تقریباً 35,000 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
نائب صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک زلزلہ کے متاثرہ علاقے میں 6ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 34,810 زخمی ہیں۔
دوسری جانب شام میں شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1500کے قریب پہنچ گئی ہے اور 2,054 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ شام کی وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے وزیر صحت حسن الغباش نے لاتکیہ کے دورے کے بعد کہا کہ مرنے والوں کی تعداد1500کے قریب اور زخمیوں کی تعداد 2,054 ہو گئی ہے۔