ڈی ڈی سی انتخابات:حاجن اے نشست پر آزاد امیدوار نازہ بیگم کامیاب

سری نگر// ضلع بانڈی پورہ کے حاجن (اے) حلقہ میں ڈی ڈی سی کے دوبارہ انتخابات میں آزاد امیدوار نازہ بیگم کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بتایا کہ، نازہ بیگم، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی سے حمایت حاصل کی تھی، نے 2606 ووٹ حاصل کیے۔
نازہ کے بعد پیپلز کانفرنس کی امیدوار عتیقہ بانو نے 2283 ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کی کلثوم بیگم نے 387 اور آزاد امیدوار زاہدہ بیگم نے 315 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 323 ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔