مینڈھر پونچھ میں پراسرار دھماکہ،کوئی نقصان نہیں

فائل فوٹو

پونچھ// پیر کے روز پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے کے ناڑ بالاکوٹ علاقے میں 15 اگست کی تقریب سے کچھ میٹر کی دوری پر ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن پنچایت گھر میں ترنگا لہرانے کی تقریب میں کوئی خلل نہیں پڑا۔
مقامی سرپنچ آفتاب خان نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ تقریب کے جو مقام سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہوا ۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ پراسرار دھماکہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور دیگر تکنیکی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔