تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک آمد و رفت بحال

File Photo

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پسیاں ہٹانے کے بعد ٹریفک آمد ورفت بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر رتہ چھمپ برج کے نزدیک اتوار کی صبح ایک بھاری بھرکم مٹی کا تودا گر آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ روڈ کو کھولنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا اور کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔