مغل شاہراہ یکطرفہ آمد و رفت کیلئے بحال ہو گئی ہے، تاہم فی الحال شاہراہ پر پھنسی گاڑیوں کو ہی سرینگر اور پونچھ کی طرف نکالا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر ابھی پسیاں ہٹانے کا کام جاری ہے، فی الحال درماندہ گاڑیوں کو نکالا جائے، سرنکوٹ یا شوپیاں سے کسی بھی گاڑی کو مغل شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔