تاریخی مغل روڈ اور سری نگر–لیہہ شاہراہ دوسرے دن بھی بند

ویب ڈیسک

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث جمعہ کو لگاتار دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے جمعہ کی صبح سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس؛ پر ایک پوسٹ میں بتایا: ‘سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے’۔انہوں نے کہا: ‘تاہم برف جمع ہونے کی وجہ سے مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند ہے’۔
بتادیں کہ وادی میں جمعہ کی صبح برف باری ہونے سے مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کت دی گئی تھی۔