پلوامہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مشتاق الاسلام

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مضافاتی دیہات ملواری نیوہ میں سڑک کے ایک حادثے میں 20 سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام افطاری کے بعد ملواری علاقے میں ایک نوجوان وسیم احمد نذیر احمد گوجری ساکن سنگرونی پلوامہ کا موٹر سائیکل اس وقت حادثے کا شکار ہوا، جب تیز رفتاری کے سبب وہ اس کے قابو سے باہر ہوکر درخت سے ٹکرا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور انہیں زخمی حالت میں ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
پولیس نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کرلیا ہے۔