کنگن سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی

File Photo

غلام نبی رینہ

گاندربل// جمعرات کی صبح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن کے علاقے پرنگ میں ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، کنگن سے گاندربل کی طرف جاتے ہوئے ایک تیز رفتار موٹرسائیکل پرانگ کے قریب پھسل گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار قیصر احمد ماگرے نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
زرائع نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جدید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔