مینڈھر سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ازجان

مینڈھر// پونچھ ضلع کے مینڈھر میں بدھ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK12A-391 کو ڈھرانا چوک مینڈھر کے قریب شام چار بجے پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاوید اقبال (عمر 45) ولد عبدالحمید سکنہ ڈھرانہ اشدید طور پر زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیا گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ شام کے وقت ہسپتال میں علاج کے دوران جاوید اقبال نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر اشفاق احمد نے سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت کی تصدیق کی۔