جموں سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

یو این آئی

جموں//جموں کے بشنا علاقے میں اتوار کی صبح تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح بشنا میں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل زیر نمبر JK13G-1562کوزور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار 30 سالہ نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 30سالہ جسویر سنگھ ساکن بشنا کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیورجائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔