جموں و کشمیر میں 4 جون سے موسم میں بہتری کا امکان: محکمہ موسمیات

سرینگر//جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔ وہیں چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 جون کو، دوپہر اور شام تک مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سے 10 جون تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
محکمہ کے عہدیدار نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 جون تک کسی بڑی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور کسان 4 جون سے زرعی کام انجام دے سکتے ہیں۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 10.0 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لئے یہ معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 3.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 3.0 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 5.9 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔