ڈی اے پی کے مزید رہنما وں کی کانگریس میں واپسی: جے رام رمیش

یواین آئی

نئی دہلی// کانگریس رہنما جے رام رمیش نے پیر کو دعویٰ کیا کہ غلام نبی آزاد کی زیر قیادت نو تشکیل شدہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے کئی اوررہنماوں کی کانگریس میں واپسی ہوگی۔
رمیش نے کہا کہ ڈی اے پی کے یہ لیڈر منگل کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہو جائیں گے انہوں نے ڈی اے پی کو ‘ ڈس اپیئرنگ آزاد’ پارٹی قرار دیا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر نے ٹویٹ کیا، “کل ڈس اپیئرنگ پارٹی (ڈی اے پی) کے مزید رہنما اپنی چھٹی ختم کر دیں گے اور جہاں سے ہیں، وہیں لوٹ جائیں گے”۔
بتادیں کہ رواں ماہ کے شروع میں جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید سمیت 15 دیگر لوگوں نے ڈی اے پی کاہاتھ چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔