یکم جولائی تک مونسون کے جموں وکشمیر پہنچنے کا امکان: محکمہ موسمیات

سرینگر//جموں وکشمیر میں جاری شدید گرمی کے درمیان آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مونسون کے جموں وکشمیر پہنچنے کے امکان ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ جنوبی مغربی مونسون اگلے 48 گھنٹوں دوران جموں وکشمیر میں پہنچنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا،”30 (جون) – یکم جولائی کے دوران جموں و کشمیر میں مونسون کی آمد کے لیے حالات سازگار ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے جموں و کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتہ ہوئی موسلا دھار بارشوں کے بعد سے ہی اب تک جموں وکشمیر میں گرمی شدید لہر جاری ہے، وہیں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی دوران منگل کو جموں وکشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔