وزیر اعظم مودی نے نیشنل کانفرنس کی کامیابی کو سراہا، بھاجپا کی کارکردگی پر بھی فخر کا اظہار

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔ مودی نے کہا کہ اُنہیں بی جے پی کی کارکردگی پر بھی فخر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، “میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری جماعت کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا۔ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی، میں اپنے کارکنوں کی محنت کو بھی سراہتا ہوں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخابات جموں و کشمیر کے لیے انتہائی اہم تھے۔
وزیرِ اعظم نے کہا،”یہ انتخابات دفعہ 370 اور 35(A) کی منسوخی کے بعد پہلی بار منعقد ہوئے اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے جمہوریت پر ان کے یقین کو ظاہر کیا۔ میں جموں و کشمیر کے ہر فرد کو اس پر مبارکباد دیتا ہوں”۔