اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے کوکرناگ گڈول علاقے میں جاری تصادم کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک فوجی اہلکار کی لاش پیر کو برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ اہلکار کی لاش انکاؤنٹر کے مقام سے برآمد کی گئی ہے اور بعد میں اسے واپس منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تصادم کے پہلے دن ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی کرنل، میجر، سپاہی اور ایک ڈی وائی ایس پی مارے گئے تھے۔
دریں اثنا، فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی قیادت میں تلاشی مہم انکاؤنٹر کی جگہ کی تلاش کر رہی ہے، جو کہ ایک وسیع جنگل ہے۔