بجبہاڑہ میں نامعلوم افراد نے سیب کے قریب 2 سو درختوں کوکاٹ دیا

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے کانڈی پورہ بجبہاڑہ میں درمیانی شب نامعلوم افراد نے زائد از دو سو سیب کے درختوں کو تہیہ تیغ کیا جس کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بجبہاڑہ کے کانڈی پورہ علاقے میں نامعلوم افراد سیب کے باغ میں گھس آئے اور وہاں پر زائد ازدو سو درختوں کو کاٹ کر جاے وقوع سے فرار ہوئے۔
معراج احمد ڈار نامی ایک شہری نے بتایا کہ پیر کی صبح جوں ہی جراثیم کش ادویات چھڑکنے کی خاطر باغ میں پہنچے تو ان کے پیرو ں تلے اس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے باغ کو تہس نہس پایا۔
انہوں نے کہاکہ پانچ باغ مالکان کے زائد از دو سو سیب کے قریب سیب کے درختوں کو پوری طرح سے کاٹا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمر بھر کی کمائی پر نامعلوم افراد نے پانی پھیر دیا۔
مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملوثین کو جلدازجلد بے نقاب کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔