میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا: انجمن اوقاف

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہاکہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ میر واعظ کو آج نقشبند صاحب نوہٹہ میں واعظ و تبلیغ کا پروگرام تھا تاہم انتظامیہ نے میر واعظ کوگھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی بیان کے مطابق حکام نے عوام کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے میرواعظ کو ایک بار پھر اپنی مذہبی ، سماجی اور منصبی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے روک دیا۔

انجمن نے مذہبی معاملات میں مداخلت کی شذید مذمت کی اور کہا کہ یہ حد درجہ افسوسناک طرز عمل ہے کیونکہ آج ہزاروں کی تعداد میں عوام میر واعظ کشمیر کے مواعظ حسنہ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس کا مقصد بارگاہ خداوندی سے مغفرت، عنایت اور فضل کاطلب کرنا ہے۔

انجمن حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو فی الفور ختم کی جائے تاکہ موصوف خوجہ دگر کے موقعہ پر آج اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔