بڈگام میں غیر مقامی لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار:پولیس

بڈگام//جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک 17سالہ غیر مقامی لڑکی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام (کے ڈی سی) کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، بڈگام پولیس نے کہا کہ “13 اگست کو رات کے تقریباً 11بجے، پولیس چوکی سوئیبگ کو ریاض احمد خان ولد راجو خان ساکن لکھیم پورہ کیری بہار کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی۔
پولیس کے مطابق، ریاض احمد اپنے عیال کے ہمراہ اس وقت وسطی کشمیر کے وہاب پورہ میں اینٹ کے ایک بھٹہ کام کر رہا ہے،نے بتایا کہ اس کی بہن (نام ظاہر نہیں کیا گیا) عمر تقریباً 17 سال بتاریخ 12 اگست 2022کو صبح تقریباًصبح چار بجےگھر سے لاپتہ ہو گئی اور بعد میں اسے تلاش کیا گیا جسےدن کے تقریباً4بجے بازیاب کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسی تاریخ کو شکایت کنندگان کی بہن نے انکشاف کیا کہ اسے لیاقت علی ڈار ولد محمد جعفر ڈار ساکن وہاب پورہ بڈگام نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 275/2022 پولیس تھانہ بڈگام میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ملزم مفرور تھا لیکن پولیس چوکی سوئیبگ کی بھرپور کوششوں کے بعد ملزم کو بڈگام کے وڈوان علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔