اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں اتوار کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دیسو لارنو، کوکرناگ میں ایک پانچ سالہ بچی زینب فاطمہ دختر مظفر احمد ساکن دیسو کو ایک تویرا گاڑی نے ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ بچی کو حادثے میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال کوکرناگ، اننت ناگ منتقل کر دیاگیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کوکرناگ میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن زخمی
