پلوامہ میں 7 سالہ بچی کنویں میں گر کر از جان

File Photo

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نکلورہ لیتر علاقے میں بدھ کو ایک نابالغ لڑکی کنویں میں گرکر لقمہ اجل بن گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کمسن کی شناخت فاطمہ جان (عمرقریب 7 سال) دختر فیاض احمد ڈار ساکن نکلورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج دوپہر کمسن بچی اپنی رہائش گاہ کے قریب کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد اسے اس کے گھر والوں نے پانی سے نکا ل کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بچی کو مرہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ معاملہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔