جھیل ڈل میں ڈوب کر کمسن لقمہ اجل

File Photo

سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر میں منگل کو ایک نابالغ لڑکا جھیل ڈل میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک نابالغ لڑکا اس وقت ڈل میں ڈوب گیا جب وہ کشتی پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت نصراللہ گچھو ولد محمد یعقوب ساکن گچی محلہ ڈل کے طور سے ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاش کو پانی سے نکال کر آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔
دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔