سرینگر میں 12 سالہ لڑکا جہلم میں ڈوب کر از جان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے نورباغ علاقے میں منگل کی دوپہر ایک 12 سالہ لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک 12 سالہ لڑکا اپنے گھر کے قریب ندی میں ڈوب گیا، جس کے بعد اُسے نکال کر ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی لڑکے کی شناخت منیر احمد کھانڈے ولد محمد مقبول کھانڈے ساکنہ نورباغ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔