کرالہ گنڈ کپواڑہ میں کمسن ڈوب کر لقمہ اجل

File Photo

اشرف چراغ

کپوا رہ// کپواڑہ ضلع کے کرالہ گنڈ علاقے میں ایک کمسن ہفتہ کو نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایک نابالغ لڑکا سنیچر کو اپنی رہائش گاہ کے قریب پھسل کر ندی میں گرنے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، متوفی کی شناخت سید محمد اذان ولد سید اعجاز احمد ساکنہ کرالہ گنڈ کے حاجن کے بطور ہوئی ہے۔ یہ واقعہ آج دوپہر کے اوائل میں اس وقت پیش آیا جب اذان گھر کے قریب پاﺅں پھسلنے کے باعث ندی میں گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نابالغ کے لاپتہ ہونے کا پتہ چلنے پر اہل خانہ اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر لڑکے کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم، بڑے پیمانے پر کوششوں کے بعد، مقامی لوگوں نے اذان کی لاش ندی سے نکال لی۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نابالغ لڑکے کی لاش کو بعد ازاں آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقع سے متعلق مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔