کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج،جموں میں اضافہ

Photo: Mubashir Khan/Tangmarg

سری نگر// جمعرات کو سری نگر کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اسی دوران جموں میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاانہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 0.2 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.0 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.1 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول پر ہی تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لیے یہ معمول کے مطابق تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 0.9 ڈگری سلسیس کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ، بٹوت میں 4.1، کٹرہ میں 8.1 اور بھدرواہ میں منفی 0.2ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 11.0 اور منفی 15.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سائبیریا کے بعد دوسرے سرد ترین مقام دراس میں منفی 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔