عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سرینگر میں پستول بردار عسکریت پسند نے سی آر پی ایف کی بلٹ پروف گاڑی پر حملہ کیا تاہم واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
سرینگر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “خانیار علاقے میں سی آر پی ایف کی بلٹ پروف (بی پی) گاڑی پر پستول بردار دہشت گرد سے حملے کی کوشش کی گئی جسے چوکس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تاہم واقع میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔