پلوامہ میں گرینیڈ حملہ،غیر مقامی مزدور ہلاک، 2دیگر زخمی

File Photo

پلوامہ// پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مشتبہ اسلحہ برداروں کے حملے میں ایک غیر مقامی مزدور لقمہ اجل بن گیا جبکہ 2دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا، “پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مشتبہ بندوق برداروں نے غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ حملہ کیا، جس میں ایک غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گیا، جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے کا گھیراو کر لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں پولیس نے بتایا،”حملے میں ہلاک ہوئے مزدور کی شناخت محمد ممتاز ولد محمد جالو سکنہ سکوا پارسا، بہار کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت محمد عارف ولد محمد عزیز اور محمد مقبول ولد محمد عارف ساکنہ رام پور، بہار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی حالت مستحکم ہے”۔